شر انگیز پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 ملزمان قانونی شکنجے میں آگئے
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات پر مزید 7ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔ ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 12ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔