ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 29 نومبر تک 54.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.6 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.6 ارب ڈالر ہوگئے۔