جنوبی بھارت میں سمندری طوفان فینگل نے تباہی مچادی ہے۔ 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ متاثرین کی محفوظ علاقوں کو منتقلی جاری ہے۔
ریاست تامل ناڈو اور پانڈیچری سمیت جنوبی بھارت میں وسیع رقبے کو سیلاب نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
کئی علاقوں میں شہری انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور نہروں کا منظر پیش کر رہی ہیں جہاں کشتیو ں کے ذریعے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔