انسداد دہشتگردی کیلئے نیکٹا اور صوبوں میں ہم آہنگی بہتر بنانے کا فیصلہ

انسداد دہشت گردی کے لیے نیکٹا اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔دہشت گردوں کے اکاؤنٹ بلاک کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبرتک 7984 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گرد مارے گئے ۔ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا۔ غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے۔ آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوانا ہوگی۔

اجلاس سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبہتر بنانے کے لیے بھر پورتعاون کریں گے پولیس اورفرنٹیئرکانسٹیبلری کو مضبوط کیا جائے گا۔