سینئر وکیل حامد خان کی سیکرٹری سپریم کورٹ بار اور دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس
سپریم کورٹ بار انتخابات کے حوالے سے کچھ باتیں کرنا لازمی ہیں، حامد خان
الیکشن کمیشن اور آئینی ترمیم پر اپنا موقف واضح رکھا تھا کہ اسکی مخالفت کریں گے، حامد خان
الیکشن کے بعد منتخب صدر نے چھبیسویں ترمیم کے حق میں بیان دیا، حامد خان
سیکرٹری سپریم کورٹ بارسلمان منصور نے آئینی ترمیم پر اپنی رائے دی، حامد خان
سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو آئسولیٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حامد خان
صدر سپریم کورٹ بار اپنے لانے والوں کی ایماء پر یہاں قبضہ جمانا چاہتے ہیں، حامد خان
بار انتخابات میں ایجنسیوں کا کردار بھی سامنے آیا اور ججز تعیناتی کے لالچ بھی دیے گئے ، حامد خان
وزیرقانون نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے لوگوں سے سی وی مانگے، حامد خان
گزشتہ سال بھی ووٹوں کی گنتی میں مسائل سامنے آئے تھے ، حامد خان
سلمان منصور سمیت کئی امیدواروں کو غلط طور پر ہرایا گیا ، حامد خان
پاکستان بار کونسل کی بے جا مداخلت سامنے آ رہی ہے، حامد خان
سپریم کورٹ بار ملازمین کو کہا جا رہا ہے سیکرٹری کی بات مانی تو نوکری سے نکال دیے جائیں گے، حامد خان
رولز کے مطابق انتظامیہ کا سربراہ سیکرٹری ہی ہوتا ہے کوئی اسکے اختیارات واپس نہیں لے سکتا ، حامد خان
سپریم کورٹ بار انتخابات پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے، حامد خان
سپریم کورٹ بار کی گزشتہ کابینہ آخری دنوں میں الیکشن کمشنر تبدیل کر گئی جو بلاوجواز تھا، حامد خان
الیکشن کمشنر نے نائب صدر کے پی کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے نتیجہ تبدیل کر دیا گیا، حامد خان
وکلاء کے انتخابات میں بھی فارم 47 لے آئے ہیں، حامد خان
ایوب، ضیاء اور مشرف کے دور میں بھی وکلاء انتخابات میں یہ کچھ نہیں ہوا ، حامد خان
سندھ سے ہمارے امیدوار خوشحال خان اعوان کا بھی مکمل نتیجہ موجود ہے، حامد خان
سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات بائیومئٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں ، حامد خان
لاہور بار اور لاہور ہائی کورٹ بار میں بائیومیٹرک نظام کامیابی سے چل رہا ہے ، حامد خان
یکطرفہ طور پر پانچ نومبر کو سندھ سے نتیجہ جاری کرکے ہارے ہوئے امیدوار کو نائب صدر سندھ بنا دیا گیا، حامد خان
ملک خوشحال کے علاوہ کسی کو سندھ سے نائب صدر تسلیم نہیں کریں گے ، حامد خان
سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو کوئی بھی کام کرنے سے نہیں روک سکتا ، حامد خان
چھبیسویں ترمیم کو وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے چیلنج کر رکھا ہے، حامد خان
آئینی ترمیم کا کیس فل کورٹ میں سماعت کا مطالبہ کیاہوا ہے
ماضی میں بھی آئینی ترمیم کےخلاف مقدمات فل کورٹ سنتی رہی ہے ، حامد خان
آئینی بنچ کے قیام سے پہلے ترمیم کا مقدمہ فل کورٹ کو سننا چاہیے تھا، حامد خان
کیا آئینی بنچ کے علاوہ باقی تمام سپریم کورٹ غیرآئینی ہوگئی ہے؟ حامد خان
آئینی بنچ چھبیسویں ترمیم کیخلاف مقدمہ سن ہی نہیں سکتا، حامد خان
ججز کی جانب سے کہنا کہ فل کورٹ اب آئینی بنچ ہے غیرآئینی ہے، حامد خان
آئینی بنچ سپریم کورٹ کا ہی ایک بنچ ہے فل کورٹ نہیں
فل کورٹ کا مطلب ہے کہ تمام ججز بیٹھ کر مقدمہ سنیں، حامد خان
سپریم کورٹ کے تمام بنچز آئین کے مطابق ہی سماعت کرتے ہیں، حامد خان
ایسا بھی امکان ہے چیف جسٹس کی تعیناتی بھی غیرآئینی قرار دی جائے ، حامد خان
چیف جسٹس کی تقرری بھی چھبیسویں ترمیم کے نتیجہ میں ہی ہوئی ہے ، حامد خان
سینئر ترین جج کا چیف جسٹس بننا وکلاء کی جدوجہد کا ہی نتیجہ تھا ، حامد خان
ماضی میں ایک چیف جسٹس کو ساڑھے تین سال کام کرنے کے بعد غیرآئینی قرار دیا گیا تھا ، حامد خان
پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار ہے لیکن بنیادی ڈھانچے کیخلاف ترمیم نہیں ہوسکتی، حامد خان
بھارت میں کئی آئینی ترامیم کالعدم قرار دی جا چکی ہیں، حامد خان