امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ حال میں امریکی عوام نے اپنے ووٹ کے حق سے نئی حکومت کو منتخب کیا ہے۔۔۔یہی جمہوریت ہے۔۔اسلام آباد نیشنل کونسل آف آرٹس میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ امریکہ پاکستان میں یو ایس ایڈ پروگرام کے ذریعے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔امریکا پاکستان میں انفراسٹرکچر اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔۔فیصل آباد میں ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت فضائی آلودگی کو کم کرنے والی فصلیں متعارف کرائی جائینگی ۔۔