تھانہ ملکہ ہانس کی حدود میں ڈاکو دندنانے لگے، شہریوں کی حِفاظت میں پولیس ناکام، شہریوں نے اپنی مدد آپکے تحت جان پر کھیل کر ڈاکو کو پکڑ لیا پاکپتن کے عِلاقہ نورپور کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہونے کی کوشش، شہریوں کے تعاقب کرنے پر ایک ڈاکو پکڑا گیا ایک فرار، پکڑے گئے ڈاکو کی فوٹیج تیز رفتار نیوز نے حاصل کرلی، ابرار نامی ڈاکو کا تعلق ساہیوال سے بتایا جارہا ہے۔ شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو تھانہ ملکہ ہانس پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ ملکہ ہانس کی حدود میں بڑھتی راہزنی کی وارداتوں کے باعث شہری تشویش میں مُبتلا