پنجاب حکومت کا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی اتھارٹی کے لیے بنائی گئی 10 رکنی کمیٹی نے پرپوزل تیار کر لیا

اتھارٹی کو 6 ماہ کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی گئی

نئی اتھارٹی کا نام (PERA) ہوگا، انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین لیول پر کام کرے گی

نئی اتھارٹی کا پہلا لیول صوبائی سطح پر کام کرے گا، دوسرا لیول ڈسٹرکٹ اور تیسرا لیول تحصیل سطح پر کام کرے گا

اتھارٹی صوبائی سطح پر چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن، سیکرٹری اور چار ممبرز پر مشتمل ہو گا

اتھارٹی میں 18 رکنی ممبران شامل ہوں گے

جس میں 10 سینئر بیوروکریٹس، وزیراعلیٰ سمیت پنجاب اسمبلی کے 4 ارکان اور اتنے ہی آزاد اراکین شامل ہوں گے

اس فورس کے لیے روایتی پولیس سٹیشنز سے علیحدہ ’انفورسمنٹ سٹیشنز‘ بھی بنائے جائیں گے

اس اتھارٹی کے افسران کو معائنہ کرنے، گشت کرنے اور کسی بھی گاڑی یا شخص کی تلاشی لینے، اشیا اور سامان ضبط کرنے اور گرفتاری کا اختیار حاصل ہونے سمیت پولیس کے تمام بنیادی اختیارات حاصل ہوں گے

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈسٹرکٹ سطح پر ڈپٹی کمشنرز اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹر کریں گے

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین شعبوں میں کام کرے گی

نئی اتھارٹی پرائس کنٹرول، اینٹی انکروچمنٹ اینڈ سٹیٹ لینڈز اور اینٹی ہارڈنگ پر کام کرے گی

اتھارٹی کا چیئرپرسن سی ایم پنجاب اور وائس چیئرپرسن چیف سیکرٹری پنجاب ہو گا