اسد قیصر نے اپنے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ عدالت سے استدعا کی کہ ملک بھر کے کسی بھی پولیس اسٹیشن، ایف آئی اے یا نیب کے پاس درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور درخواست پر حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں گرفتاری اور ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں VO پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کر کے اٹھایا گیا، درخواست گزار کے خلاف بھی سینکڑوں جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو مقدمات کی تفصیل دینے کا کہا مگر معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہیں کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں۔ ملک بھرکے تھانوں، نیب اور ایف آئی اے میں درج مقدمات، انکوائریز یا انوسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پولیس ، چیف کمشنر، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے