بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ۱۲ نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے ۔ عدالت نے بشری بی بی کوگزشتہ ماہ اسی کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ۱۲ نومبر کو سماعت کے لیے مقڑ کر دی ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ اسی کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت بھی پہلے ہی منظور کر چکی ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ماہ بشری بی بی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا تھا