پاکستان میں 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس کی تصدیق

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں پاکستان میں 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کیس کی تصدیق ہوئی ہے وزارت صحت کے مطابق لیب نے بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں ٹائپ-1 وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ وزارت صحت چاغی سے پولیو کا پہلا اور اس سال پاکستان سے 43واں کیس ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7پولیوکیس رپورٹ ہوئےجب کہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے وزارت صحت کے مطابق بچے سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب کا کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 3 نومبر تک جاری ہے،پولیو مہم مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانا ہےاس ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران والدین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ویکسینیٹر کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اورل پولیو ویکسین (OPV) کے دو قطرے پلائے جائیں۔