سی ٹی ڈی نے پنجاب میں 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی)

سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

لاہور اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی

دہشتگردوں کی گرفتاری لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی، ترجمان سی ٹی ڈی

دہشتگردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی