ملتان میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت 3 ملزمان کو گرفتار ایس ایچ او بھی معطل

ملتان میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت کا معاملہ۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔متعلقہ ایس ایچ او بھی معطل کر دیا گیا۔ وی او محلہ آغا پورہ میں گھر میں آتشبازی کا سامان تیار کرنا اہل خانہ کی موت کا سامان بن گیا ، دھماکوں سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا اور 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔سی پی او ملتان نے نااہلی اور لاپروائی کے مرتکب متعلقہ تھانہ دہلی گیٹ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔۔جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔تاہم مرکزی ملزم شہباز تاحال مفرور ہے۔جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔