سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت کے لئے مقرر۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ 21 اکتوبر کو کیس پر سماعت کریں گے۔ سینئر سیاستدان ریاض فتیانہ کے بیٹے اور سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس علی ضیا باجوہ 21 اکتوبر کو آشفا ریاض کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے سیف سٹی اتھارتی کے خراب اور فعال کیمروں متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ کو پیش رفت رپورٹ سمیت طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن فتیانہ کو جبری لاپتہ کیاگیا۔ احسن فتیانہ کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت احسن فتیانہ کو بازیاب کر اکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے۔