وادی نیلم اور جہلم ویلی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

مظفرآباد وادی نیلم اور جہلم ویلی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ہٹیاں بالاکار حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان آفاق اعوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ وادی نیلم میں جورا کے مقام پر ایک مسافر جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ۔جہلم ویلی میں ہٹیاں بالا کے مقام پر تیز رفتار کار دتیائے جہلم میں جاگری ۔کار حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان آفاق اعوان مظفرآباد کے ایک ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا ۔