‏9 مئی ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس‏عمران خان سمیت 143 ملزمان پر فرد جرم

‏9 مئی ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس
‏عمران خان پر فرد جرم عائد
‏شیخ رشید فواد چودھری سمیت 143 ملزمان پر فرد جرم عائد
‏ملزموں نے اعتراف جرم سے انکار کردیا
‏سابق صوبائی وزیر راجا بشارت جیل کے باہر سے گرفتار

‏ راولپنڈی اڈیالہ جیل
‏ میں سانحہ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث ساٹھ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جس میں عمران خان بھی شامل ہیں جبکہ عمر ایوب راجہ بشارت احمد چٹھہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
‏سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
‏بانی پی ٹی ائی اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
‏فرد جرم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔
‏بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔
‏سانحہ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔
‏مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں۔
‏23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
‏اشتہاری قرار پانے والے ملزمان میں شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔
‏پی ٹی آئی کی مرکزی و مقامی قیادت کے 70 رہنماؤں پر الزام ہے انہوں نے سانحہ نو مئی کی منصوبہ سازی کی۔
‏کارکنان کو جلاو گھیراؤ اور عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملوں کیلئے اکسایا۔
‏اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
‏پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
‏بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔