کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس وین پر بم حملے میں پولیس آفیسر اور سپاہی شہید جبکہ ڈرائیور شدید زخمی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ، پولیس کے مطابق ہفتہ کو نیو کچلاک پولیس تھانے کی سیکنڈ موبائل وین معمول کی گشت پر تھی کہ نیو کچلاک کے علاقے بوستان روڈ نیو زمیندار ہوٹل کے قریب پولیس وین پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس اے ایس آئی زین الدین اور سپاہی محمد طاہر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا پولیس وین دھماکے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں تاہم یہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکتا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی حکام شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی کہ بم ریموٹ کنٹرول یا نصب شدہ تھا ،،،،

حکومت بلوچستان کا کچلاک میں پولیس وین پر دھماکے اور اے ایس آئی کی شہادت پر اظہار افسوس کوئٹہ: واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کوئٹہ:دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ترجمان صوبائی حکومت کوئٹہ:کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکہ قابل مذمت ہے، ترجمان صوبائی حکومت کوئٹہ:ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت

حکومت بلوچستان کا کچلاک میں پولیس وین پر دھماکے اور اے ایس آئی کی شہادت پر اظہار افسوسواقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکہ قابل مذمت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،