راولپنڈی میں شوہر کا بیوی پر سرعام تشدد،، گلی میں بیوی کے بال کھینچے تھپڑ مارا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا مقدمہ درج ہونے پر شوہر فرار راولپنڈی کے علاقے چاہ سلطان میں سنگدل شوہر نے بیوی پر سرعام تشدد کرتے ہوئے اپنی بیوی کو گلی میں کھینچا تھپڑ مارے اور بال کھینچ کر زمین پر گرا دیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زوہیب عادل نامی شخص بشائیر بی بی پر تشدد کررہا ہے اسکے ساتھ اسکی والدہ موجود ہے ایف آئی آر کے مطابق بشائیر بی بی کی شادی زوہیب عادل نامی شخص ہوئی
جس سے اسکا تین ماہ کا بچہ بھی ہے زوہیب نے شادی
کے تھوڑے عرصہ بعد ہی اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا زوہیب اکثر اوقات اس پر تشدد کرتا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے 30 اگست کے دن زوہیب نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ ملکر بشائیر بی بی پر تشدد کیا ملزم تشدد کرتے ہوئے خاتون کو گلی تک لے آیا خاتون کے بال کھینچ کر اسکے زمین پر گرا دیا تشدد کیا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کے حکم پر تھانہ بنی میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں تاہم مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم زوہیب عادل فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے