مخصوص نشستوں کی سماعت میں مخصوص ججوں کے مخصوص ریمارکس نے سپریم کورٹ کی کارروائی کو مخصوص بنادیا

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت شروع 

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تیرہ رکنی فل کورٹ سماعت کر رہا ہے  

سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے

 فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ کو گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا 

اس کیس میں کس کو فریق بنایا گیا تھا اور فائدہ کس کو پہنچا؟ چیف جسٹس فائز عیسیٰ 

کس جماعت کو کتنی اضافی نشستیں ملیں وہ بتائیں، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

مجموعی طور پر 77 مخصوص نشستوں کا تنازعہ ہے، وکیل فیصل صدیقی 

قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستوں کا تنازعہ ہے، وکیل فیصل صدیقی

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 

پنجاب میں 19 متنازعہ نشستیں ن لیگ، ایک پیپلز پارٹی، ایک استحکام پاکستان پارٹی کو ملی، فیصل صدیقی

اقلیتوں کی ایک متنازعہ نشست ن لیگ ایک پیپلز پارٹی کو ملی، فیصل صدیقی 

کیا ایک نشست کے حوالے سے تنازعہ ہے مخصوص نشستیں 22 ہیں یا23؟چیف جسٹس 

ہمارے مطابق مخصوص متنازعہ نشستیں 23 ہیں، وکیل الیکشن کمیشن

 سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 

کیا سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ لیا تھا؟ جسٹس امین الدین خان 

سنی اتحاد کونسل نے بطور جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا، فیصل صدیقی 

کیا پی ٹی آئی نے انتخابات میں حصہ لیا تھا؟ جسٹس جمال مندوخیل

یہ بہت اہم سوال ہے، وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی 

میرا خیال ہے آپ اپنے طریقے سے دلائل دیں، چیف جسٹس کا فیصل صدیقی سے مکالمہ

 سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 

کے پی سے قومی اسمبلی کی آٹھ نشستیں کس کس جماعت کو گئی ہیں؟ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

ن لیگ کو 4، جے یو آئی کو 2، پی پی کو بھی 2 نشستیں اضافی ملیں، فیصل صدیقی 

ایم کیو ایم کو سندھ سے خواتین کی ایک اضافی نشست ملی ہے، فیصل صدیقی 

پیپلزپارٹی کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 2، ن لیگ کو 9 نشستیں ملیں، وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی

 ایک نشست کے پی کے میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین، ایک اے این پی کو ملی، فیصل صدیقی

کے پی کے میں تین اقلیتوں کی متنازعہ نشستیں بھی دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں ، فیصل صدیقی

چیف جسٹس نے فیصل صدیقی کو خیبر پختونخواہ کو کے پی کے کہنے سے روک دیا

خیبر پختونخواہ کے لوگ اس نام سے بلائے جانے پر برا مناتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

یا دیگر صوبوں کیلئے بھی مخفف استعمال کریں یا ان کا بھی پورا نام لیں، چیف جسٹس

یاد دہانی کا بہت شکریہ میں خیال رکھوں گا، فیصل صدیقی

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل کی مخالفت کردی 

آپکی جماعت کا پورا نام کیا ہے؟ چیف جسٹس کا کامران مرتضی سے سوال  

اگر آپکی جماعت سے ف نکال دے تو کیا حیثیت ہوگی؟ جسٹس جمال مندوخیل 

پارٹی کا لیڈر نکل جائے تو اسکی کوٸی حیثیت نہیں رہتی، وکیل کامران مرتضی

الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم کر دیا تھا، فیصل صدیقی 

پشاور ہائی کورٹ نے دس جنوی کو الیکشن کمشین کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا تھا، فیصل صدیقی 

بائیس دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی، جسٹس اطہر من اللہ 

الیکشن کمیشن کی اپیل پر سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، فیصل صدیقی 

کیا انتخابی نشان واپس ہونے کے بعد آرٹیکل 17 کے تحت قائم سیاسی جماعت ختم ہوگئی تھی؟ جسٹس جمال مندوخیل

کیا انتخابی نشان واپس ہونے پر سیاسی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کرسکتی؟ جسٹس جمال مندوخیل 

تاثر تو ایسا دیا گیا جیسے سیاسی جماعت ختم ہوگئی اور جنازہ نکل گیا، جسٹس جمال مندوخیل 

کیا انتخابی نشان واپس ہونے سے سیاسی جماعت تمام حقوق سے محروم ہوجاتی ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 

کیا یہ اخذ کر سکتے ہیں کہ پی ٹی آئی بطور جماعت برقرار تھی اور مخصوص نشستوں کی فہرستیں بھی جمع کرائی تھیں؟ جسٹس جمال مندوخیل 

پی ٹی آئی نے فہرستیں جمع کرائیں لیکن الیکشن کمیشن نے تسلیم نہیں کیں، فیصل صدیقی 

سوالات کو چھوڑیں اپنے طریقے سے جواب دیں، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

شکر ہے ابھی آپ نے سوال نہیں پوچھے، فیصل صدیقی کا مسکراتے ہوئے جواب

فل کورٹ میں بیٹھنے کا مزا اور تکلیف یہی ہے، جسٹس منیب اختر 

کیا الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف جا سکتا ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ

الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 218(3)کا حوالہ دینا بہت پسند ہے، جسٹس منیب اختر

امیدواروں نے جماعت سے متعلق سرٹیفکیٹ لگایا تھا الیکشن کمیشن نے کہہ دیا آپ آزاد امیدوار ہیں، فیصل صدیقی

کیا الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہے وہ کسی کو خود آزاد امیدوار ڈیکلئیر کر دے؟ جسٹس جمال مندوخیل

جب پارٹی بھی کہہ رہی ہو یہ ہمارا امیدوار ہے امیدوار بھی پارٹی کو اپنا کہے تو الیکشن کمیشن کا اس کے بعد کیا اختیار ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل

کیا بینفشری جماعتوں میں سے کوئی عدالت میں سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرتی ہے؟ چیف جسٹس

تمام دیگر جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت کر دی

پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت

 اس کا مطلب ہوا آپ سب اضافی ملی ہوئی نشستیں رکھنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 

نوٹیفیکیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں کوئی نشست نہیں جیتی تھی، جسٹس منیب اختر 

الیکشن کمیشن کے احکامات میں کوئی منطق نہیں لگتی، جسٹس منیب اختر 

الیکشن کمیشن ایک جانب کہتا ہے سنی اتحاد کونسل الیکشن نہیں لڑی ساتھ ہی پارلیمانی جماعت بھی مان رہا ہے، جسٹس منیب اختر 

اگر پارلیمانی جماعت قرار دینے کے پیچھے پی ٹی آئی کی شمولیت ہے تو وہ پہلے ہوچکی تھی، جسٹس منیب اختر 

اگر سنی اتحاد کونسل سے غلطی ہوئی تھی تو الیکشن کمیشن تصحیح کر سکتا تھا، جسٹس اطہر من اللہ

اگر ایسا ہو جائے تو نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی سنی اتحاد کو نہیں، جسٹس جمال مندوخیل 

عوام کو کبھی بھی انتخابی عمل سے الگ نہیں کیا جا سکتا، جسٹس اطہر من اللہ

عوام نے کسی آزاد کو نہیں بلکہ سیاسی جماعت کے نامزد افراد کو ووٹ دیے، جسٹس جمال مندوخیل

چیف جسٹس نے ایک بار پھر فیصل صدیقی کو ججز کے سوالات کے جواب دینے سے روک دیا 

آپ اپنے دلائل نہیں دینگے تو مجھے کیا سمجھ آئے گی کہ آپ کی جانب سے کیا لکھنا ہے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

میرا خیال ہے فیصل صدیقی صاحب ہم آپ کو سننے بیٹھے ہیں، چیف جسٹس 

یہ ایک غیرذمہ دارانہ بیان ہے، جسٹس منیب اختر 

فل کورٹ میں ہر جج کو سوال پوچھنے کا اختیار اور حق حاصل ہے، جسٹس منیب اختر 

فیصل صاحب آگے بڑھیں میں نے ہلکے پھلکے انداز میں بات کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

اس قسم کا غیرذمہ دارانہ بیان تسلیم نہیں کیا جاسکتا، جسٹس منیب اختر

 دوران سماعت بجلی چلی گئی 

کمرہ عدالت کی بجلی کیوں چلی گئی ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

کچھ لائٹس کے علاوہ ائیر کنڈیشنر بھی بند ہوگیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

 اس کیس میں دلائل کون دے گا، عدالت

ذوالفقار علی نقوی اس کیس میں دلائل دیں گے، پراسیکیوشن 

کیا حامد علی شاہ نے خود کو اس کیس سے الگ کر دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 

سلمان صفدر بے شک دلائل کو آغاز کر دیں، پراسیکیوشن 

میں نے پہلے کہا تھا ، 11 بجے ہم نے ٹائم کا بتا دیا تھا، چیف جسٹس 

اس کیس کی وجہ سے ریگولر ڈی بی کینسل کی ہے اور وکلاء بھی  نہیں ، چیف جسٹس کا برہمی کا اظہار

یہ بھی بتائیں کیا پی ٹی آئی والے سنی اتحاد میں شامل ہوسکتے تھے؟ جسٹس جمال مندوخیل 

آپ کا سوال بنیادی ہے اس کا جواب بعد میں دوں گا، فیصل صدیقی 

بنیادی بات واضح ہوگی تو ہی معاملہ آگے بڑھ سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل 

اکیس فروری تک سنی اتحاد کونسل نے کوئی فہرست نہیں دی تھی،جسٹس جمال مندوخیل 

کیا سنی اتحاد کونسل بعد میں مخصوص نشستوں کیلئے فہرست دے سکتی تھی؟ جسٹس جمال مندوخیل 

اس نکتے پر بعد میں جواب دوں گا، فیصل صدیقی

ایک بار عدالت میں پیش ہوکر ججز سے کہا  تھا آپ ذہن بنا چکے ہیں تو کیس واپس لے لیتا ہوں، چیف جسٹس

الیکشن کمشین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو غلط قرار نہیں دیا تھا، جسٹس منصور علی شاہ 

الیکشن کمشین پہلے شمولیت درست مانتا ہے بعد میں مخصوص نشستیں بھی نہیں دیتا، جسٹس منصور علی شاہ 

رکن اسمبلی کہ سکتا ہے پہلے شمولیت سے روکا نہیں تو اب حق بھی دیں، جسٹس منصور علی شاہ 

کیا آزاد امیدوار کیلئے لازمی ہے کہ سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرے؟ جسٹس امین الدین خان 

آزاد امیدوار رجسٹرڈ سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان 

مخصوص نشستیں خودکار نظام کے تحت تو نہیں مل سکتیں، جسٹس امین الدین خان

شمیولیت صرف آزاد ارکان کر سکتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل 

کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے آزاد امیدوار تھے؟ جسٹس جمال مندوخیل 

پی ٹی آئی کے لوگ آزاد امیدوار کے طور پر ہی نوٹیفائی ہوئے، فیصل صدیقی 

تکنیکی نکات کی بنیاد پر عوام کو ڈس فرنچائز نہیں کیا جا سکتا، جسٹس اطہر من اللہ

کیا الیکشن کمیشن اب غلطی تسلیم کرتے ہوئے آزاد ارکان کو دوبارہ تین دن کا وقت دے دے؟ جسٹس منصور علی شاہ 

بلے کے نشان کو اتنا ہوا بنایا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ گمراہ ہوگئے، جسٹس جمال مندوخیل 

لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف کو دیا تھا، جسٹس جمال مندوخیل 

یہ بات تسلیم نہیں کرتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی نشست نہیں تھی، جسٹس جمال مندوخیل 

آزاد ارکان نے شامل ہونا تھا تو پی ٹی آئی میں ہی ہوجاتے، جسٹس جمال مندوخیل

آپکے مطابق نہ سنی اتحاد کونسل کی کوئی جنرل نشست تھی نہ ہی پی ٹی آئی کی، جسٹس جمال مندوخیل

لاپرواہی کا الزام جو بانی چیئرمین پر لگا ہے یہ الزام ان ہر لگتا ہی نہیں ، سلمان صفدر 

4 گواہان کے مطابق سائفر کی حفاظت اعظم خان کی ذمہ داری تھی، سلمان صفدر 

دو سال تحقیات ہوئیں اس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی ، باقی آٹھ کاپیاں بھی ایف آئی اے کو  بعد وآپس ہوئیں ، سلمان صفدر 

جو 8 کاپیاں لیٹ آئیں انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، سلمان صفدر 

جب ثبوت کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو 201 لگتی ہے سائفر تو انکے پاس موجود ہے، سلمان صفدر

الیکشن کمیشن رولز بنانے میں الیکشن ایکٹ سے آگے کیسے بڑھ سکتا ہے، جسٹس منیب اختر 

آپ کو دلائل کیلئے کتنا وقت درکار ہے، چیف جسٹس کا سوال 

دو سے تین گھنٹے میں دلائل مکمل کروں گا، فیصل صدیقی 

دلائل مکمل ہونے کے بعد سوالات بھی ہونگے، چیف جسٹس

مخصوص نشستوں سے انکار کے باوجود الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن میں سنی اتحاد کونسل کو شامل کیا، فیصل صدیقی 

پچیس اپریل کے نوٹیفکیشن میں بھی الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت درست تسلیم کی، فیصل بلے کے نشان والے فیصلے کو نہ کسی نے پڑھا نہ ہی سمجھا، جسٹس جمال مندوخیل 

جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس کے بعد چیف جسٹس کا فیصل صدیقی سے مکالمہ

آپ پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں بول سکتے ، چیف جسٹس 

میرے قلم نے آدھے گھنٹے سے کچھ نہیں لکھا، چیف جسٹس

آپ نے آدھے گھنٹے سے کچھ بھی نہیں لکھوایا، چیف جسٹس

میں پہلے حقائق آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں آپ کا قلم سوکھنے نہیں دونگا، فیصل صدیقی

نشست حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن میں جیتنا ضروری ہے، جسٹس منصور علی شاہ 

آزاد امیدواروں کی شمولیت سے بھی نشستیں لی جاسکتی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ 

کینیڈا کی سپریم کورٹ میں گیا وہاں ایک گھنٹے میں وکیل دلائل مکمل کرتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ 

کینیڈا کی سپریم کورٹ میں بھی ججز سوال پوچھ رہے تھے، جسٹس منصور علی شاہ 

وقت مقرر کر دیں تو وکلاء اس کے اندر دلائل مکمل کر دینگے، فیصل صدیقی 

یہ بات کینیڈا کی سپریم کورٹ سے نہیں اپنی بیگم سے سیکھی ہے، فیصل صدیقی 

بیگم بات کا جو وقت مقرر کرتی ہیں میں اس سے آگے نہیں جاتا، فیصل صدیقی

قانون کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کسی جماعت کا الیکشن لڑنا ضروری نہیں، فیصل صدیقی

آزاد امیدوار بھی جماعت میں شامل ہوجائیں تو مخصوص نشستیں دی جانی ہیں،فیصل صدیقی

ماضی میں ایک قانون آیا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن لڑنا اور پانچ فیصد ووٹ لینا لازم ہے، فیصل صدیقی

وہ قانون بعد میں ختم کر دیا گیا تھا، فیصل صدیقی

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن نہیں لڑا حقیقی پوزیشن یہی ہے؟چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

جی سارا تنازعہ یہی ہے، فیصل صدیقی

الیکشن کمیشن اس کے بعد سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرچکا ہے، فیصل صدیقی

 ہو سکتا ہے سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کی نشستیں کم ہوں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

بلوچستان میں باقی ملک کی نسبت کم ووٹوں پر نشستیں مل جاتی ہیں، چیف جسٹس

ایک طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ نشستیں خالی چھوڑ دیں نہ آپکو ملیں نہ کسی اور کو، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

آرٹیکل 51 کے مطابق نشستیں خالی نہیں چھوڑی جا سکتیں، چیف جسٹس 

کسی اور کو دینے سے نشستیں خالی چھوڑنا ہی بہتر ہے، جسٹس منصور علی شاہ 

ایسی جماعت جو الیکشن نہ لڑے سیاسی جماعت کیسے قرار دی جا سکتی ہے؟ جسٹس عرفان سعادت 

سنی اتحاد کونسل سیاسی جماعت ہی نہیں تھی تو اس میں شمولیت کیسے ہوسکتی تھی؟ جسٹس عرفان سعادت 

سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جسٹس عرفان سعادت خان 

کیا یہ ضروری ہوگا کہ آرٹیکل 51 کی تشریح کیلئے ووٹرز کا حق بھی مدنظر رکھا جائے، جسٹس منصور علی شاہ 

اصل حق تو ووٹرز کا ہے باقی تو سب بعد کی باتیں ہیں، جسٹس منصور علی شاہ 

ساری بحث سیاسی جماعتوں کے سیاق و سباق میں ہو رہی ہے، جسٹس اطہر من اللہ 

کیا الیکشن کمیشن ووٹرز کے حق کو متاثر کر سکتا ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ 

غلطی کی اصلاح کرتے ہوئے نشستیں پی ٹی آئی کو واپس دی جا سکتی ہیں، جسٹس اطہر من اللہ 

الیکشن کمشین نے بلا واپس لے کر کہا بیٹنگ کرو، فیصل صدیقی 

بلا جماعت سے لیا تھا بلے بازوں سے نہیں، جسٹس اطہر من اللہ 

امیدوار خود بلے کا نشان مانگ سکتے تھے، جسٹس جمال مندوخیل 

سلمان اکرم راجہ کو اس نکتے پر لازمی سنیں، فیصل صدیقی 

آپ تو کہتے ہیں ہماری بلے کے بغیر بھی بلے بلے ہوگئی ہے، جسٹس منیب اختر 

مومن ہو تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی، جسٹس عرفان سعادت

سماعت کل تک ملتوی

 ایک سیاسی جماعت سو سیٹوں پر الیکشن لڑے اور ہر سیٹ ایک ووٹ سے ہار گئی، چیف جسٹس 

ہوسکتا ہے جماعت کہے مجھے ووٹ سب سے ذیادہ ملے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 

جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو پوری جمہوریت کو دیکھنا چاہیے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ