کوٹ ادو میں FIA کا رات گئے چھاپہ ، مقامی لوگوں کو حراست میں لینے کی کوشش ، علاقہ مکینوں کی مزاحمت ، گاڑیاں توڑ ڈالی ، ایف ائی اےٹیم کو اہل علاقہ نے یرغمال بنا لیا

کوٹ ادو نواحی علاقہ چوک سرورشہید اڈا محمد والا پر ایف ائی اےٹیم کا رات گئے چھاپہ ، مقامی لوگوں کو حراست میں لینے کی کی کوشش ، علاقہ مکینوں کی مزاحمت ، گاڑیاں توڑ ڈالی ، ایف ائی اےٹیم کو اہل علاقہ نے یرغمال بنا لیا ، 8 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا مقامی پولیس یرغمال اہلکاروں کو بازیاب نہ کرواسکی کوٹ ادو کے نواحی علاقہ چوک سرورشہید عزیزچوک میں رات گئے ایف ائی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارکر علاقہ مکینوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی ، علاقہ مکینوں کی مزاحمت پر اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی ، فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، علاقہ مکینوں سینکٹروں کی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ملتان میانوالی روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا تھانہ صدر و سٹی پولیس بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ گئی ، مگر تاحال کوئی مزاکرات نہ ہوسکے نہ ہی یرغمال اہلکاروں کو پولیس بازیاب کرواسکی ، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ، مسافر ، مریض ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں