اسلام اباد ہائی کورٹ نے لاپتہ پی ٹی ائی کارکن فیضان کی گمشدگی کا معاملہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلام اباد ہائی کورٹ نے لاپتہ پی ٹی ائی کارکن فیضان کی گمشدگی کا معاملہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتا پی ٹی آئی کارکن فیضان کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت لاپتا فیضان کے والد روسٹرم پرآ کرآبدیدہ ہو گئے اور موقف اپنایا کہ صبح بھی مر رہا ہوں شام بھی مر رہا ہوں، میری بیوی اٹھنے کے قابل نہیں۔ میں ۷۵ سال کا ہوں بیڈ سے اٹھ نہیں سکتا۔ عدالت نے معاملہ اٹارنی جنرل کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے جمعرات تک رپورٹ طلب کرلی، کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی ۔