اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہرمشوانی کے لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پرسی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی ، اٹارنی جنرل نے معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، جسٹس کل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی تعریف کی ریمارکس دیئے ۔ مسنگ پرسن جتنے اس حکومت میں ہورہے اتنے ہی پچھلی حکومت میں ہورہے تھے ،ہم سے پوچھیں، اُن میں اور اِن میں کوئی فرق نہیں ہے ۔۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ ، پولیس ، وزارت دفاع ، ایف آئی اے کہہ رہی ہے ہمارے پاس نہیں ان کواگرکسی عام آدمی یا اسٹیٹ سے متعلقہ اہلکاروں نے لاپتہ کیا ہے تودونوں جرائم ہیں اگرکوئی ہیٹ اسپیچ کرتا ہے تو اس سے قانون کے مطابق نمٹیں ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ ایک دو روزکی مہلت دیدیں وزیراعظم سے بات کرونگا آئندہ سماعت پرمعاملے کے حل کے ساتھ پیش ہونگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ اٹارنی جنرل کی کوشش سے یہ لوگ ریکور ہوںگے جمعرات تک وقت دے رہے ہیں امید ہے اٹارنی جنرل پیش رفت دیںگے جسٹس حسن اورنگزیب نے مزید ریمارکس دیے جوکچھ آج ہورہا ہے اتنا ہی گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا، ہم سے پوچھیں، اُن میں اور اِن میں کوئی فرق نہیں ہے جس شخص کواٹھایا اُس پراخراجات بھی تو آرہے ہونگے اُن اخراجات کا جواز کیا ہوگا؟ آخرکارحاصل کیا ہوگا؟عدالت نے اظہرمشوانی کے بھائیوں کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کر ہوئے سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی ۔