رینجرز سندھ اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری اندرون سندھ ضلع کشمور کے علاقے درانی مہرتحصیل کندھ کوٹ میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کا خفیہ معلومات کی بنیاد پر ارسالہ سبزوئی گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ارسالہ سبزوئی گینگ دھوکہ دہی، اغوا برائے تاوان، ہنی ٹریپنگ اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔گینگ 3اپریل کی رات کو انڈس ہائی وے پر اغوا کی واردات میں بھی ملوث ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایات پر سندھ رینجرز کی جانب سے ارسالہ سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کے 3ملزمان زخمی اور ایک ہلاک۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ارسالہ سبزوئی گینگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے.