کراچی میں پولیس مقابلے کی زد میں آکر 2 شہری جاں بحق،

پولیس فائرنگ سے زخمی ہونےوالا تیسرا شخص ڈاکو ہے، پستول اور دو موبائل فونز برآمد، پولیس حکام

پولیس اور ڈاکووں میں نیاناظم آباد لال گیٹ کے قریب دوبدو فائرنگ ہوئی، پولیس حکام

دو ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی

جس کی زد میں شہری آگئے، پولیس کا دعویٰ

فرار ڈاکوؤں کا تیسرا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام
کراچی:منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے،ایس ایس پی ویسٹ

کراچی:فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،ایس ایس پی ویسٹ

کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہوگئے،

کراچی:گرفتار زخمی ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے،ایس ایس پی ویسٹ

کراچی:رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والو کی تعداد 16 ہوگئی
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے نیو ناظم آباد گیٹ کے قریب شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔

ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہد ولد میر کلام کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے 02 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ