جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت،عدالتی کارروائی کی فوٹیج حصول کی درخواست مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری کی عدالتی کارروائی کی فوٹیج حصول کی درخواست مسترد کر دی گئی۔پراسیکیوٹر نے موقف پیش کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے وزارت داخلہ اور ہائیکورٹ ہی اختیار رکھتی ہے۔جج انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کا پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق،دوملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی،سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔