یورپی ممالک میں پاکستانی چاول کے کاروبار کو دھچکا۔چاول کی104 کنسائمنٹ میں کیڑے پائے گئے۔ یورپ جانے والی چاول کی 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ ایف آئی اے کراچی نے مقدمے میں نامزد 17 اینٹامولوجسٹ میں سے 11 کو گرفتار کرلیا، ایک نے ضمانت قبل از وقت گرفتار حاصل کر لی جبکہ5 کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن طارق خان مروت کی رواں ماہ گریڈ 20 میں ترقی پر بھی تلوار لٹک گئی۔رائس ایکسپورٹ کرا چی کے عہدیداران نے سیکریٹری فوڈز اینڈ ریسرچ کو طنزیہ کہا کہ وہ وزیر اعظم سے سفارش کریں اور برسلز میں پاکستانی سفیر کو چاول کی ایکسپورٹ کو نقصان پہچانے پر تمغہ امتیاز سے نوازدیں۔