پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔سونے کی فی تولا قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز سے ہی تیزی رہی۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس869 پوائنٹس اضافے کے بعد 67ہزار 756پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 36کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبارہوا ۔207کمپنیز کے شیئرز میں تیزی اور 108میں کمی ہوئی دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر277روپے 92پیسے پر آگیا۔ایکسچینجز کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر71پیسے مہنگا ہوکر280 روپے 75 پیسے پررہا۔ اس کے علاوہ سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ۔سونے کی فی تولا قیمت 1800روپے اضافے کے ساتھ دو لاکھ 38 ہزار900 روپے ہوگئی.انٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا17 ڈالرکمی سے 2290ڈالر فی آونس ہوگیا۔ فاروق مورائی سچ نیوز کراچی