سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی؛

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس؛ ترجمان

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران ، چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک؛ترجمان

سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظور دے دی؛

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں؛

کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ( کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ صاف پانی کی فراہمی ، واٹر بورڈ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانےکے لیے ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ، 40 فیصد اے آئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی؛

سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی؛

سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی منظوری دے دی؛

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمشنر کے ذریعے ہر یونیورسٹی کا ایک بزنس پلان بنائیں؛

یونیورسٹی بننے کے بعد کس طرح اپنے اخراجات پورے کرے گی اس کا پلان ہونا چاہیے ؛