پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز مندی کے بادل چھائے رہے۔سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 100 انڈیکس میں 3 ہزار 790 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 472 کمپنیز کے 60 ارب 24 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔