این اے 252 کی نشست ن لیگ کے پاس ہی رہے گی،بلوچستان الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ

بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 252 پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے فیصلہ سنایا۔الیکشن ٹربیونل نے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا۔ الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔ سردار محمد یعقوب کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری سردار بابر موسیٰ خیل نے دائر کرائی تھی۔