ضلع کرم میں صورتحال معمول پرنہ آسکی،مرکزی شاہراہ 77 روز سےبند،ادویات،غذا کی قلت

ضلع کرم میں امن و امن کی صورت حال معمول پر نہ آسکی۔کرم کو دیگر اضلاع سے ملانے والی مرکزی شاہراہ 77 روز سے بند ہے۔ علاقے میں ادویات، پٹرول، ایل پی جی سمیت دیر اشیائے خوردونوش کا شدید فقدان ہے، جس سے شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔ اپر کرم کی 4 لاکھ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی، راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف کرم کے مکینوں کا کرم پریس کلب کے باہر سخت سردی میں احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔