طویل انتظار ختم،چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری،میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں سجے گا

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 23فروری کو دبئی میں ہوگا

طویل انتظار ختم۔آئی سی سی نے بالآخرچیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کردیا۔ میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں سجے گا۔ میچز کراچی، راولپنڈی، لاہور اوردبئی میں ہوں گے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل
جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ گروپ بی میں موجود ہیں۔

کراچی میں افتتاحی ٹاکرا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔بھارت تمام گروپ میچز دبئی میں کھیلے گا۔پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

پہلا سیمی فائنل چارمارچ کو دبئی اور دوسرا پانچ مارچ کو لاہور میں ہوگا۔بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو حتمی ٹاکرا لاہور میں ہوگا۔