حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات آج ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیمبر میں ملاقات کی دعوت دے دی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر کےچیمبر میں ملاقات ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاوزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔حکومت کی8رکنی کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، عرفان صدیقی،پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف، نوید قمر، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ق لیگ کے سالک حسین اور آئی پی پی کے عبدالعلیم خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نےمذاکرات کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا۔بانی سمیت 5ہزار سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔9مئی اور 26نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ بھی رکھا جائے گا۔