جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مارشل لا کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
صدریون سک یول نے ٹیلی ویژن خطاب میں اعلان کیا ہے کہ آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیرنو کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں۔
2022 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، یون نے اپوزیشن کے زیر کنٹرول پارلیمنٹ کے خلاف اپنے ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔