جنوبی کوریا کے صدر کا چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانےکا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں کہا کابینہ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد مارشل لا کو اٹھایا جائے گا۔

جنوبی کورین صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا اور ایمرجنسی سمیت مارشل لا کو کالعدم قرار دیا۔ ایوان میں مارشل لا کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ 190 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کہا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر کے مارشل لا اٹھانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں اپوزیشن کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔