ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ مون سون بارشوں کے باعث برساتی نالوان میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اسلام آباد سے اقصی خورشید کی رپورٹ !!! VO ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش کہیں بادلوں کی گھن گرج تو کہیں تیز ہوائیں MONTAGE اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، کوہاٹ، مری، گلیات جبکہ پنجاب میں راولپنڈی، اٹک میں بارش ہو سکتی ہے۔ NAT بلوچستان میں خضدار، لسبیلہ، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی اورقلات میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے علاقوں مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورمیں بھی بادل برسنے کی توقع ہے ۔ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ۔۔ NAT بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائینڈنگ کا خدشہ ہے ،، اقصی خورشید آج نیوز اسلام آباد،،،