پچیس کروڑ عوام کی جنگ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری ہے۔۔ جماعت اسلامی کا دھرنا گیارہویں روزمیں داخل ہوگیا ۔۔ کارکنان سخت ترین موسمی حالات کے باوجود ڈٹ گئے ۔۔ مذاکرات کے دو ادوار میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ۔۔ دھرنا 11ویں روزبھی جاری مری روڈ پر پنڈال سجا ہوا مطالبات کی منظورکیلئے قیادت بھی ڈٹی ہوئی حکومت کی جانب سے ہومیو پیتھک فارمولا بجلی کے بلوں سمیت دیگرمطالبات کیلئے جماعت اسلامی کا دھرنا گیارہویں روزبھی جاری ہے ،دھرنا مقام کی صفائی کے بعدناشتہ اور پھر معمولات دھرنا جاری ہیں شرکاء کا کہنا ہے حکومت کو مطالبات ماننا ہو ں گے،قیادت کے اگلا لائحہ عمل کے متنظرہیں جماعت اسلامی اورحکومت کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ، جماعت اسلامی قیادت گزشتہ دو تین روزسے حکومتی غیرسنجیدگی پرآئندہ کا لائحہ عمل اپنانے کا کہ رہے ہیں تاہم دھرنا مری روڈ پر ہی پڑاو ڈالے ہوئے ہے ۔۔