بشری بی بی کی ترجمان اور علی امین گنڈا پور کی معاون مشال یوسفزئی برطرف،نوٹیفکیشن جاری

علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا،

مشال یوسف زئی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ بشری بی بی کو بانی پی ٹی نے ڈی چوک جانے کا کہا تھا اس لیے وہ احتجاج سے واپس نہیں جانا چاہتی تھیں

مشال یوسفزئی کا کہنا ہے انہیں نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا، مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں۔