اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایک ارب روپے مالیت کے ۶۲ پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کے کیس میں گریڈ ۱۹ کے بیورو کریٹ سابق ممبر سٹیٹ ملزم افنان عالم اور فرنٹ مین پراپرٹی ڈیلر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔۔سابق ممبر سٹیٹ افنان عالم اور فرنٹ مین پراپرٹی ڈیلر کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔۔۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔۔۔اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے بتایا کہ افنان عالم نے اپنی اہلیہ اور اپنے نام پر جائیدادیں بنائیں۔۔۔جائیدادیں کرپشن سے حاصل رقم سے بنائی گئیں ۔۔ پراپرٹی ڈیلر نے افنان عالم کی اہلیہ کے نام پر سی ۱۴ میں جائیداد خریدی۔۔۔عدالت نے ملزم افنان عالم اور پراپرٹی ڈیلر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔۔ جسے بعد میں سناتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔۔