بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورونے احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس دائرکردیا ہے ۔۔ دو والیمز پرمشتمل توشہ خانہ ٹوریفرنس تفتیشی افسرمحسن ہارون اورکیس آفیسروقارالحسن نے احتساب عدالت میں دائر کیا ، نیب کا دائرکردہ ریفرنس کا رجسٹراراحتساب عدالت جائزہ لیں گے جس کے بعد اعتراضات دور کرنے کے بعد احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج کوبھجوایا جائے گا،ایڈمنسٹریٹیو جج ریفرنس پرخود یا کسی دوسری عدالت کومنتقل کرنے کا فیصلہ کریںگے،واضح رہے ایڈمنسٹریٹیوجج احتساب عدالت ناصرجاوید رانا پہلے ہی ۱۹۰ ملین پائونڈ ریفرنس پرسماعت کڑہے ہیں، نیب نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو۱۳جولائی کوگرفتارکیا دونوں ملزمان مجموعی طور پر۳۷ روز نیب تحویل میں رہے۔ تفتیش مکمل ہونے پر ۱۹ اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوجوڈیشل ریمانڈ دیا گیا تھا ۔۔