اسلام آباد تھانہ کوہسار کی حدود میں سلیم سیف اللہ کے بھائی سے ہونے والی 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معاملہ پولیس نے انٹرنیشنل ڈکیت گروہ کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان سرکاری اہلکاروں کی وردیاں استعمال کر کے بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ملزمان پاکستان میں وردات کر کے بلوچستان سمندر کے راستے پڑوسی ملک بھاگ جاتے تھے ملزمان نے پاکستان کے علاوہ پڑوسی ملک میں وارداتوں کا اعتراف کیا اسلام آباد پولیس نے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا جبکے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاریڈ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا جس کو کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیاملزمان سے چوری کئے گئے پیسوں سے لی گئیں 3گاڑیاں برآمد کر لیں گئیں ۔