سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 8 ستمبر کو ختم ہونگی، نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان خطاب کرینگے۔

سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 8 ستمبر کو ختم ہونگی، نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان خطاب کرینگے۔ رجسٹرار ا سپریم کورٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق عدالتی چھٹیوں کے خاتمے پر نئے عدالتی سال کی تقریب 9 ستمبر کو ہوگی۔ نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان اور اٹارنی جنرل خطاب کریں گے۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیدار بھی ریفرنس سے خطاب کریں گے۔