پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس نہ بلائے جانے پر سینٹر سلیم منڈی والا کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ، اراکین خود اجلاس بلاکرچیئرمین کا انتخاب کرلیں گے، حکومتی اخراجات کے احتساب اور شفافیت کے لئے پی اے سی بہت اہم ہے وی او پبلک اکاونٹس کمیٹی کے رکن سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھ کر کمیٹی اجلاس نہ بلائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، خط میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا قیام مارچ میں عمل میں ایا، پی اے سی حکومتی اخراجات کی سکروٹنی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے،حکومتی اخراجات کے احتساب اور شفافیت کے لیے پی اے سی کا کردار بہت اہم ہے،،پی اے سی کے اتنے طویل وقت تک کے لیے کام نہ کرنے کی مثال نہیں ملتی،جتنی جلدی ممکن ہو سکے پی اے سی کا اجلاس طلب کیا جائے،،دوسری صورت میں پی اے سی کے اراکین کو اجازت دی جائے کہ وہ قواعد کے مطابق کمیٹی چیئرمین کا انتخاب کر سکیں ورنہ اراکین پی اے سی کی طرف سے خود اجلاس طلب کیا جائے گا جس کے لیے اپ کی حمایت کی ضرورت ہے