سوات میں 2پولیس چوکیوں پر نامعلوم افراد کا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار

سوات میں ایک وقت پر دو تلیگرام چوکی اور سمبٹ مٹہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار سوات کے علاقہ تلیگرام چوکی پر نامعلوم افراد نےحملہ کردیا،شدید جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے،جس کے کچھ دیر بعد مٹہ کے علاقہ سمبٹ چوکی پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا ہے ڈی ایس پی انور خان نے نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار کی زخمی ہونے کی تصدیق کی،زخمی پولیس اہلکار مشتاق احمد کو پہلے مٹہ اسپتال بعد میں شدید زخمی حالت میں سیدوشریف اسپتال کردیاگیاہے اور علاقے میں حملہ اوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن جاری ہے تلیگرام کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک کو بند کردیاگیا