وقاقی دارالحکومت میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ،،، غیرملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کرسیکٹرجی 6 کے علاقے میں پھینک گئے ۔۔ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا ۔۔ خاتون کو میڈیکل چیک کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔ اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کرسیکٹرجی 6 کے علاقے میں پھینک گئے ۔ متاثرہ خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق مجھ پر پانچ روزتک جنسی تشدد کیا جاتا رہا ۔۔ تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق اٹھائیس سالہ غیرملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے ۔۔ متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک سپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔