ڈھاکہ:پاکستانی ہائی کمشنر کی بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء سے ملاقات

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے مسز معروف کے ہمراہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء سے ان کی گلشن رہائش گاہ پر بشکریہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے بیگم خالدہ ضیاء کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی دعا کی۔

ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔