تحریک انصاف نے غلط کیا تو حکومت نے بھی غلط کیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چوبیس نومبر احتجاج توہین عدالت کیس میں برہم ہوگئے۔
ریمارکس دیے کہ امن و امان بحال کرنا تھا مگر پورا اسلام آباد بند کردیا۔ پی ٹی آئی سے بھی پوچھوں گا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔ عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، کاروباری لوگوں سمیت مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں۔کاروبار کو کیوں بند کیا گیا ؟عام شہریوں کا کیا قصور تھا؟ اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا۔میں اپنے ہی آرڈرکا خود ہی شکار ہوگیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دے دی۔مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔