معروف کامیڈین اور ادکار سردار کمال کو فیصل آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،، نماز جنازہ میں سماجی شخصیات اور شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ بٹالہ کالونی کی مدنی مسجد میں ادا کی گئی. جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب، شوبز کے افراد آغا ماجد، ناصر چنیوٹی، اکرم اداس، سخاوت ناز، ہنی البیلا، نسیم وکی سمیت دیگر فنکاروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد سردار کمال کا جسدخاکی ماں بیٹا قبرستان لایا گیا. جہاں ان کی تدفین کی گئی،، تدفین کے وقت بھی سردار کمال کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود تھے. بریدنگ اسپیس سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سردار کمال 1972 میں پیدا ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. – ساتھی اداکار اپنے شاندار کیریئر کے دوران سردار کمال نے 30 سے زائد فلموں اور لاتعداد سٹیج ڈراموں میں بہترین کامیڈی کرکے لوگوں کو ہنسایا اور شہرت حاصل کی. سردار کمال کو دو روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا. مرحوم نے سوگواران میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے