پاکپتن میں چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم گرفتار

۔۔ پاکپتن میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم گرفتار، سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا پاکپتن کے علاقے آبادی اسلم خان کے رہائشی ملزم نے ویڈیو بیان جاری کیا تھا، ویڈیو بیان میں ملزم نے چیف جسٹس آف پاکستان کا سر لانے والے کو 60 لاکھ مالیت کی پراپرٹی دینے کا اعلان کیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ صدر پولیس کی کاروائی چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا