وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے آفسر یاسر پیرزادہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیأ ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا. یاسر پیرزادہ جو کہ نام ور کالم نگار بھی ہیں اور ان لینڈ ریونیو میں سمیت پاکستان کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات سر انجام کر چُکے ہیں
انقلابی کالم نگار اور عطا الحق قاسمی کے صاحبزادے شہباز شریف کے دور میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ ہتھیانے میں کامیاب ہوگئے
اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کے دور وزارت عظمیٰ میں عطا الحق قاسمی 35 لاکھ روپے ماھانہ تنخواہ پر چیرمین پی ٹی وی بن گئے تھے جبکہ ان کے صاحبزادے ان لینڈ ریونیو کے افسر یاسر پیرزادہ اسلام آباد میں سی ڈی اے میں ممبر ایڈمن بن گئے سی ڈی اے اسلام آباد کا کرپشن میں ایک بدنام زمانہ ادارہ ہے
نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے متعدد صحافیوں کو مختلف ادوار میں سرکاری عہدوں سے نوازا ان میں مشاہد حسین سید حسین حقانی عرفان صدیقی عطاالحق قاسمی یاسر پیرزادہ صدیق الفارق ابصار عالمِ محمد مالک اور دیگر کئی نام شامل ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ میں اپنے پسندیدہ کالم نگار حذیفہ رحمان کو انفارمیشن کمشنر تعینات کیا تھا جس کی تنخواہ پندرہ لاکھ روپے ماھانہ تھی شہباز شریف حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی حذیفہ رحمان مستعفی ہوگئے تھے اور تمام عرصے انہوں نے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا تھا